7 ستمبر، 2018، 10:36 PM

صدر اردوغان کی رہبر معظم سے ملاقات/ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون پر تاکید

صدر اردوغان کی رہبر معظم سے ملاقات/ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں حظے میں جاری کشیدگی اور مشکلات کا اصلی سبب امریکہ کو قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ کو اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون پر سخت تشویش ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں حظے میں جاری کشیدگی اور مشکلات کا اصلی سبب امریکہ کو قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ کو اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون پر سخت تشویش ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کو خطے میں جاری مشکلات کا اصلی راہ حل قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی ممالک باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ خطے میں جاری امریکی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ترکی اور ایران کے درمیان باہمی اتحاد اور تعاون کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: دونوں برادر اور ہمسایہ ممالک کو مشترکہ نکات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے دونوں ممالک کو مسئلہ فلسطین پر زیادہ سے زیادہ توجہ مبذول کرنی چاہیے اور مسئلہ فلسطین  کے بارے میں ایک لمحہ بھی غافل نہیں ہونا چاہیے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے میانمار کے بارے میں ترک صدر کے مؤقف کی قدردانی کی۔

اس ملاقات میں ایران کے نائب صدر جہانگيری بھی موجود تھے ترکی کے صدر نے علاقہ کی صورتحال کو بحرانی قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے باہمی تعاون سے علاقائي مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے ترک صدر نے امریکہ کے مدمقابل اسلامی ممالک کے اتحاد پر بھی تاکید کی۔

News ID 1883754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha